کتاب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شخصیت وکارنامے - صفحہ 538
إن تجد عیبا فسد الخللا جل من لاعیب فیہ و علا ’’تمھیں کوئی عیب ملے تو اسے دور کر لو۔ اللہ جل و علا ہی بے عیب ہے۔‘‘ اور شاعر کا قول ہے: اطلب العلم ولا تکسل فما ابعد الخیر علی اہل الکسل ’’علم حاصل کرو، کاہلی مت کرو، کاہلی کرنے والوں سے بھلائی بہت دور ہوتی ہے۔‘‘ احتفل للفقہ فی الدین ولا تششغل بمال و حول ’’تفقہ فی الدین کی فکر کرو، دین سے روکنے والی چیزوں اور دنیاوی مال و دولت میں نہ پھنسو۔‘‘ واہجر النوم وحصلہ فمن یعرف المعروف یحقر ما بذل ’’جاگو اور اسے حاصل کرو، جو اچھائی کی قدر جانتا ہے اس کے لیے سب کچھ خرچ کر دیتا ہے۔‘‘ ولا تقل قد ذھبت اربابہ کل من سار علی الدرب و صل ’’یہ نہ کہو کہ تفقہ فی الدین والے چلے گئے۔ جو چلتا رہتا ہے منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔‘‘ و آخر دعوانا ان الحمد للّٰه رب العالمین کتبہ الفقیر إلی عفو ربہ ومغفرتہ و رحمتہ و رضوانہ علي محمد محمد الصلابي ۸/ ربیع الثانی ۱۴۲۳ھـ ۱۸/۶/۲۰۰۲م