کتاب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شخصیت وکارنامے - صفحہ 525
میرا نام حسان ہے۔‘‘ لتسمعن و شیکا فی دیارہم اللّٰه اکبر یا تارات عثمانا[1] ’’عنقریب ان کے گھروں میں ’’اللہ اکبر، عثمان کا بدلہ لے لو‘‘ کا شور سنو گے۔‘‘ نیز فرمایا: إن تمس دار ابن اروی منہ خالیۃ باب صریع و باب محرق خرب ’’اگر عثمان رضی اللہ عنہ کا گھر ان سے خالی ہو گیا، تو اس کی حیثیت برباد، جلے اور اکھڑے ہوئے دروازے کی ہو گی۔‘‘ فقد یصادف باغی الخیر حاجتہ فیہا و یہوی إلیہا الذکر والحسب ’’بھلائی کا طالب بسا اوقات وہاں اپنا مقصود پا جاتا ہے، اور وہاں حسب و نسب اور شہرت والے لوگ پہنچتے ہیں۔‘‘ یایہا الناس ابدوا ذات انفسکم لا یستوی الصدق عند اللّٰه و الکذب ’’لوگو اپنے آپ کو ظاہر کر دو، اللہ کے نزدیک جھوٹ اور سچ برابر نہیں ہو سکتے۔‘‘ قوموا بحق ملیک الناس تعترفوا بغارۃ عصب من خلفہا عصب ’’خلیفہ کے حق کا اعتراف کرتے ہوئے بہت سارے لوگوں کے ساتھ حملہ کر دو۔‘‘ فیہم حبیب شہا الموت یقدمہم مستلئما قد بدا فی وجہ الغضب [2] ’’جن کی قیادت سخت ناراضگی کی حالت میں، زرہ پہن کر، موت کی بجلی بن کر حبیب بن مسلمہ فہری کر رہے ہوں۔‘‘ کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا:
[1] تاریخ الطبری (۵؍۴۴۷) [2] تاریخ الطبری (۵؍۴۴۶)