کتاب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شخصیت وکارنامے - صفحہ 52
گیا تو فرمایا یہ بابرکت کتاب ہے اور بابرکت ذات کی طرف سے آئی ہے۔[1]
کثرت تلاوت سے آپ کا مصحف آپ کی وفات سے قبل پھٹ چکا تھا۔اور آپ کی زوجہ محترمہ نے محاصرہ کے دن بلوائیوں سے کہا تھا: خواہ انہیں قتل کر دو یا چھوڑ دو اللہ کی قسم یہ تورات کو ایک رکعت میں قرآن کے ذریعہ سے زندہ کرتے ہیں ۔[2]
یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ایک رات ایک رکعت میں قرآن پڑھ لیا اور رکعتیں نہ پڑھیں۔ [3]
آپ کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد صادق آتا ہے:
أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ اللَّيْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُو رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ (9) (الزمر: ۹)
’’بھلا جو شخص راتوں کے اوقات سجدے اور قیام کی حالت میں (عبادت میں) گزارتا ہو، آخرت سے ڈرتا ہو اور اپنے رب کی رحمت کی امید رکھتا ہو (اور جو اس کے برعکس ہو برابر ہو سکتے ہیں؟) بتاؤ تو علم والے اور بے علم کیا برابر کے ہیں؟ یقینا نصیحت وہی حاصل کرتے ہیں جو عقلمند ہوں (اپنے رب کی طرف سے)۔‘‘
عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن کو اپنے اندر جذب کر لیا تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شاگردی اختیار کر کے قرآن کریم سے یہ معرفت حاصل کر لی تھی کہ الٰہ واحد کون ہے جس کی عبادت ضروری ہے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نفس میں ان عظیم آیات کے معانی کو جاگزیں کر دیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کے انتہائی حریص تھے کہ خالق کائنات اور اس کے حقوق کے صحیح تصور پر اپنے صحابہ کی تربیت کریں۔ اور آپ کو یہ بخوبی معلوم تھا کہ یہ تصور، جس وقت نفوس پاک ہوں گے اور فطرت سیدھی ہو گی تصدیق و یقین پیدا کرے گا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ، کائنات، جنت و جہنم، قضاء و قدر، انسان کی حقیقت اور شیطان کے ساتھ انسان کی جنگ سے متعلق عثمان رضی اللہ عنہ کا نظریہ قرآن و سنت سے ماخوذ تھا۔
٭ اللہ تعالیٰ ہر طرح کے نقائص و عیوب سے منزہ ہے، اور لامتناہی کمالات سے موصوف ہے، وہ اکیلا ہے اس
[1] البیان والتبیان فی مقتل الشہید عثمان : ۳؍۱۷۷۔ فرائد الکلام: صفحہ ۲۷۳۔
[2] البدایۃ والنہایۃ: ۷؍۲۲۵۔
[3] الخلافۃ الراشدۃ والدولۃ الامویۃ: صفحہ ۳۹۷۔ ایک رکعت میں پورا قرآن پڑھنے کے سلسلہ میں جو روایات بیان کی جاتی ہیں وہ غلو سے خالی نہیں ہیں۔ ایسی روایات صحیح نہیں ہیں، اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن سے کم میں قرآن ختم کرنے سے منع فرمایا لہٰذا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی امر رسول کی مخالفت نہیں کر سکتے۔ (مترجم)