کتاب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شخصیت وکارنامے - صفحہ 424
سبائیوں کی یہ تحریک انتہائی منظم تھی، ان کے منصوبے اس بات کی شہادت دیتے ہیں، یہ اپنے افکار و نظریات کی نشر و اشاعت میں انتہائی مہارت رکھتے تھے، فسادیوں اور عوام الناس کے درمیان پروپیگنڈہ اور اثر انداز ہونے کے مالک تھے، اور مختلف علاقوں میں اپنی تحریک کے فرعی مراکز قائم کرنے میں بڑے تیز تھے، خواہ بصرہ ہو یا کوفہ یا مصر ہر جگہ ان کے مراکز تھے۔ قبائلی عصبیتوں کو ابھارتے اور بدوؤں، غلاموں اور موالی کے درمیان غم و غصہ ابھارنے پر پوری قدرت رکھتے تھے، اور ان کے ارادوں اور ان کی زندگیوں کے حساس مواضع کا انہیں پورا پتہ تھا۔[1]
[1] تحقیق مواقف الصحابۃ فی الفتنۃ (۱؍۳۳۹)