کتاب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شخصیت وکارنامے - صفحہ 31
ان کے بارے میں ابو محمد قحطانی نے کہا:
لما قضی صدیق احمد نحبہ
دفع الخلافۃ للامام الثانی
’’جب صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتقال کرنے لگے تو خلافت امام ثانی کو سونپ دی۔‘‘
اعنی بہ الفاروق فرق عنوۃ
بالسیف بین الکفر و الإیمان
’’یعنی عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو جنہوں نے کفر و ایمان کے مابین بذریعہ تلوار فرق کر دیا۔‘‘
ھو اظہر الاسلام بعد خفاء ہ
و محاالظلام و باح بالکتمان
’’انہوں نے اسلام کا بر ملا اظہار کیا، تاریکی کو مٹایا، چھپی چیز کو واضح کر دیا۔‘‘
ومضی و خلی الأمر شوری بینہم
فی الامر فاجتمعوا علی عثمان
’’خلافت کا معاملہ شوریٰ کے حوالے کر کے چلے گئے، چنانچہ لوگوں نے عثمان رضی اللہ عنہ پر اتفاق کیا۔‘‘
من کان یسہر لیلۃ رکعۃ
وترا فیکمل ختمۃ القرآن
’’جو ایک رکعت وتر میں پوری رات گزار دیتے اور قرآن کو ختم کر دیتے تھے۔‘‘
یہاں تک کہ کہا:
والویل للرکب الذین سعوا إلی
عثمان فاجتمعوا علی العصیان[1]
’’تباہی ہے اس قافلہ کے لیے جو عثمان تک پہنچا اور گناہ کے لیے اکٹھا ہوا۔‘‘
سیدنا عثمان بن عفان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کی زندگی، تاریخ امت کا روشن باب ہے۔ میں نے آپ کی تاریخ، زندگی اور روشن دور کو تلاش کر کے اس کی ترتیب، تنسیق اور توثیق و تحلیل کی ہے تاکہ امت کے مختلف طبقات علماء، داعیان، خطباء، سیاست داں، مفکرین، جرنیل، حکام، طلبہ اور عام لوگوں کے دسترس میں ہو، شاید اپنی زندگی میں اس سے استفادہ کریں، اور اپنے اعمال میں اس کی اقتداء کریں اور پھر اللہ تعالیٰ، دارین میں انہیں فوزو فلاح سے ہمکنار فرمائے۔
[1] نونیۃ القحطانی: (۲۱۔۲۵)