کتاب: سورۃ الفاتحہ فضیلت اور مقتدی کےلیے حکم - صفحہ 81
شخص رکوع کی حالت میں امام کے ساتھ نماز میں شریک ہو تو اس کی رکعت ہوجائے گی،خواہ اس نے سورت فاتحہ نہ پڑھی ہو۔[1]
جب کہ قائلین وجوبِ فاتحہ کی طرف سے اس کا حل اور جواب یہ پیش کیا گیا ہے کہ مقتدی کے رکوع میں آکر امام کے ساتھ مل جانے سے اس کی وہ رکعت ہو جائے گی یا نہیں ؟ اس میں اختلاف ہے،اگرچہ جمہور اس بات کے قائل ہیں کہ ہو جائے گی،لیکن راجح یہی ہے کہ وہ رکعت نہیں ہو گی،جس میں رکوع پانے والا شخص سورت فاتحہ نہیں پڑھتا۔
[1] أحسن الکلام(۲؍۳۹)،۴۰ ملخصاً،توضیح الکلام(۱؍۱۴۱)