کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 9
احکام الٰہی کا پیرو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع فرمان ہوتا ہے ۔
اور بدعتی مردہ دل اور تاریک ضمیر ہوتا ہے، اہل بدعت پر تاریکی غالب ہوتی ہے، چنانچہ ان کے دل اور ان کے سارے حالات تاریک ہوتے ہیں ، لیکن اللہ تعالیٰ جسے سعادت سے نوازنا چاہتا ہے اسے بدعت کی ان کالی گھٹاؤں سے نکال کر سنت کے نور میں لا داخل کرتا ہے۔[1]
میں نے اس بحث کو دو مباحث میں تقسیم کیا ہے، اور ہر مبحث کے تحت حسب ذیل چند مطالب ہیں :
پہلی بحث: سنت کی روشنی
پہلا مطلب :سنت کا مفہوم۔
دوسرا مطلب: اہل سنت کے نام۔
تیسرا مطلب:سنت مطلق نعمت ہے۔
چوتھا مطلب: سنت کا مقام۔
پانچواں مطلب: صاحب سنت کا اور بدعتی کا مقام۔
[1] اجتماع الجیوش الاسلامیۃ علی غزو المعطلۃ والجھمیۃ، از امام ابن قیم رحمہ اللہ ۲/۳۹۔