کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 89
دروازہ ہے‘‘[1] اس بات کی مزید وضاحت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت سے ہوتی ہے، چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لتتبعن سنن من کان قبلکم شبراً بشبرٍ، وذراعاً بذراعٍ، حتی لو دخلوا في جحر ضبٍ لاتبعتموھم ۔‘‘ تم لوگ ضرور بالضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے راستوں کی پیروی کروگے، ایک ایک بالشت، اور ایک ایک گز، حتیٰ کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے ، تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کروگے۔‘‘ ہم نے دریافت کیا ، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ’’کیا یہود ونصاریٰ کی راہوں کی؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’فمن؟‘‘ تو اور کس کی؟‘‘[2]
[1] دیکھئے: تنبیہ اولی الأبصار إلی کمال الدین وما في البدع من اخطار، از ڈاکٹر صالح سحیمی، ص:۱۴۷، و رسائل ودراسات في الأھواء والافتراق والبدع وموقف السلف منھا، از ڈاکٹر ناصر العقل، ۲/۱۷۰، نیز کتاب التوحید، از ڈاکٹر صالح الفوزان،ص:۸۷۔ [2] متفق علیہ: البخاری، کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم : ’’لتتبعن سنن من کان قبلکم‘‘، ۸/۱۹۱، حدیث نمبر(۷۳۲۰)، ومسلم، کتاب العلم، باب اتباع سنن الیھود والنصاری، ۴/۲۰۵۴، حدیث نمبر(۲۶۶۹)۔