کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 85
اور عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ما من نبي بعثہ اللّٰه في أمۃ قبلي إلا کان لہ من أمتہ حواریون وأصحاب، یأخذون بسنتہ ویقتدون بأمرہ ثم إنھا تخلف من بعدھم خلوف یقولون ما لا یفعلون ویفعلون ما لا یؤمرون، من جاھدھم بیدہ فھو مؤمن، ومن جاھدھم بلسانہ فھو مؤمن، ومن جاھدھم بقلبہ فھو مؤمن، ولیس وراء ذلک من الإیمان حبۃ خردل‘‘[1] مجھ سے پہلے جس کسی امت میں کوئی نبی مبعوث ہوا، اس امت میں اس کے کچھ حواری (اعوان وانصار) اور ساتھی ہوتے تھے، جو اس کی سنت کی پیروی اور اس کے حکم کی بجا آوری کرتے تھے، پھر ان کے بعد کچھ ایسے ناخلف لوگ پیدا ہوئے جو وہ کہتے تھے کرتے نہ تھے، اور ایسی چیزیں کرتے تھے جس کا انہیں حکم نہیں دیا جاتا تھا، تو جو ان سے
[1] صحیح مسلم، کتاب الإیمان، باب بیان کون النھي عن المنکر من الإیمان ، ۱/۷۰، حدیث نمبر(۵۰)۔