کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 82
جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لئے بیان کر چکے ہیں ‘ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے، مگر وہ لوگ جو توبہ کر لیں اور اصلاح کرلیں اوربیان کردیں تو میں ان کی توبہ قبول کر لیتا ہوں اور میں توبہ قبول کرنے والا اور رحم وکرم کرنے والا ہوں ۔ اورفرمایا: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلَ اللَّـهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۙ أُولَـٰئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّـهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴾[1] بیشک جولوگ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب چھپاتے ہیں ،اور اسے تھوڑی تھوڑی سی قیمت پر بیچتے ہیں ‘ یقین مانو کہ یہ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں ‘ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان سے بات بھی نہ کرے گا ‘نہ انہیں پاک کرے گا، بلکہ ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
[1] سورۃ البقرۃ:۱۷۴۔