کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 8
کے مفہوم ، قبولیت عمل کی شرطیں ،دین میں بدعت کی مذمت،بدعات کے اسباب، بدعت کے اقسام واحکام، قبروں وغیرہ کے پاس بدعات کی قسمیں ، عصر حاضر کی مروجہ بدعات،بدعتی کے توبہ کا حکم، اور بدعات کے آثار ونقصانات کا تذکرہ کیاہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سنت ہی وہ زندگی اور نور ہے جس میں بندے کی سعادت وہدایت کا راز مضمر ہے، اور گام سنت کے رہروؤں کو سنت بلندیوں پر لا کھڑا کرتی ہے،اگر اعمال میں وہ کچھ پیچھے ہوں ،ارشاد الٰہی ہے:
﴿یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ﴾ [1]
’’جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اوربعض چہرے سیاہ۔‘‘
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :’’یعنی اہل سنت وجماعت کے چہرے سفید ہوں گے اور اہل بدعت وافتراق کے چہرے سیاہ ہوں گے‘‘[2]
صاحب سنت (متبع سنت) زندہ دل ،روشن ضمیر اورظاہری وباطنی طور پر
[1] سورۃ آل عمران :۱۰۶
[2] اجتماع الجیوش الاسلامیۃ علی غزو المعطلۃ والجھمیۃ، از امام ابن قیم رحمہ اللّٰہ ۲/۳۹۔