کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 75
﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۖ إِنَّ اللَّـهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾ [1] اور تمہیں جو کچھ رسول دیں اسے لے لو، اور جس سے روکیں رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقینا اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّـهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَن يَعْصِ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا [2] اور کسی مومن مرد اور مومنہ عورت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا، یادرکھو ! اللہ اور اس کے رسول کی جوبھی نافرمانی کرے گاوہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔ ۵- تقلید اورتعصب: کیونکہ اکثر اہل بدعت اپنے آباء واجداداور پیران
[1] سورۃ الحشر:۷۔ [2] سورۃ الاحزاب:۳۶۔