کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 7
مقدمہ از مؤلف
إن الحمد للّٰہ ، نحمدہ، و نستعینہ، ونستغفرہ ، ونعوذ باللّٰه من شرور أنفسنا، وسیئات أعمالنا ، من یھدہ اللّٰه فلا مضل لہ ومن یضلل فلا ھادي لہ ، وأشھد أن لا إلہ إلا اللّٰه وحدہ لا شریک لہ ، وأشھد أن محمداً عبدہ و رسولہ ،صلی اللّٰه علیہ وعلی آلہ وأصحابہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، وسلم تسلیماً کثیراً،أما بعد :
سنت کے نور اور بدعت کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر سا رسالہ ہے، جس میں میں نے سنت کے مفہوم اوراہل سنت کے نام کی وضاحت کی ہے، اور یہ کہ سنت ہی مطلق نعمت ہے، نیز سنت اوراہل سنت کے مقام اور ان کی علامتوں کی وضاحت کی ہے، اور بدعت اور اہل بدعت کے مقام،بدعت