کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 68
خامساً: بدعات درج ذیل وجوہات کی بناپر مذموم ہیں : ۱- تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ وحی الٰہی کے بغیر انسانی عقلیں اپنی مصلحتوں کا ادراک نہیں کر سکتیں ، اور بدعات کی ایجاد اس مصلحت کے منافی ہے۔ ۲- شریعت اسلامیہ کامل و مکمل ہے، اس میں کسی قسم کی کمی وبیشی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ۳- بدعتی شریعت اسلامیہ کا معاند اور اس کا مخالف ہوتا ہے۔ ۴- بدعتی خواہش پرست ہوتا ہے، کیونکہ عقل اگر پابند سنت نہ ہو تو خواہش پرستی کے سوا اس کے لئے کوئی چارہ نہیں ۔ ۵- بدعتی اپنے آپ کو شارع کے مرتبہ میں سمجھتا ہے،کیونکہ شارع ہی نے شریعت بنائی ہے اور اہل ایمان کو اس کے مطابق عمل کرنے کا مکلف بنایاہے۔[1] چوتھا مطلب: بدعات کے اسباب: بدعات کے پنپنے، پھیلنے کے مختلف اسباب ہیں ،چند اسباب درج ذیل ہیں : [2]
[1] دیکھئے: الاعتصام ، از امام شاطبی رحمۃاللہ علیہ ، ۱/۶۱-۷۰۔ [2] ان میں سے اکثر اسباب کے لئے دیکھئے: الاعتصام ، ازامام شاطبی رحمۃاللہ علیہ ، ۱/۲۸۷-۳۶۵۔