کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 67
(۴) امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’جس نے دین اسلام میں کوئی بدعت اچھی سمجھ کر ایجاد کی ،تو گویا اس نے یہ سوچا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ رسالت میں خیانت کی ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾ [1] آج میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کی تکمیل کردی۔ چنانچہ جو چیز اس وقت (عہد رسالت میں ) دین نہ تھی آج دین نہیں بن سکتی‘‘[2] (۵) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’سنت کے اصول ہمارے نزدیک صحابۂ کرام کے عقیدہ ومنہج کو لازم پکڑنا، بدعات سے اجتناب کرنا کہ ہر بدعت گمراہی ہے، جھگڑے اوربے جا مباحثات سے دوررہنا اور اہل بدعت کی ہم نشینی سے احتراز کرنا، نیز دین میں اختلافات اورجنگ وجدال سے بچناہے‘‘[3]
[1] سورۃ المائدۃ:۳۔ [2] الاعتصام، ازامام شاطبی، ۱/۶۵۔ [3] شرح أصول اعتقاد اھل السنۃ والجماعۃ، از لالکائی، ۱/۱۷۶۔