کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 6
نیز لمحہ بہ لمحہ ہمہ قسم کے مفید علمی مشوروں سے نوازا۔
اخیر میں اپنے فاضل بھائی جناب ابو سلطان ارشد مغل حفظہ اللہ کا بھی شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جنھوں نے کتاب کی طباعت اور اس سے متعلق ضروری امور میں بھر پور تعاون سے نوازا، اور اپنے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہمیں کسی بھی قسم کے تعاون سے نوازا، فجزاھم اللہ جمیعاعنی خیرالجزاء۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کے مؤلف، مترجم، مصحح اور ناشر کو اخلاص قول وعمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین)
طالب دعا:
ابو عبد اللہ/عنایت اللہ بن حفیظ اللہ السنابلی
القصیم ، سعودیہ عربیہ
موبائل: ۰۵۵۹۸۹۰۱۲۵