کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 57
گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ، بیشک سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے ،اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، اور بدترین امور نئی ایجاد کردہ چیزیں ہیں ، اور ہر نئی چیز بدعت ہے،اور ہر بدعت گمراہی ہے، اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔ (۴) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من دعا إلی ھدی کان لہ من الأجر مثل أجور من تبعہ ، لا ینقص ذلک من أجورھم شیئاً، ومن دعا إلی ضلالۃ کان علیہ من الإثم مثل آثام من تبعہ ، لا ینقص ذلک من آثامھم شیئاً‘‘[1] جس نے کسی کو ہدایت کی بات کی طرف دعوت دی تو اسے اسی طرح اجرو ثواب ملے گا جس طرح اس پر عمل کرنے والے کوملے گا ،لیکن ان کے ثوابوں میں کسی طرح کی کمی واقع نہ ہوگی، اور جس نے کسی کو گمراہی
[1] صحیح مسلم،کتاب العلم، باب من سن سنۃ حسنۃ او سیئۃ، ومن دعا إلی ھدی او ضلالۃ، ۴/۲۰۶۰، حدیث نمبر (۲۶۷۴)۔