کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 56
’’أما بعد ، فإن خیر الحدیث کتاب اللّٰه وخیرالھدي ھدي محمد ، وشر الأمور محدثاتھا، وکل محدثۃ بدعۃ‘‘[1] اما بعد،بیشک سب سے بہتر بات اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے ، اور سب سے بہتر طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے،اور سب سے بد ترین امور نئی ایجاد کردہ بدعتیں ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔ (۳) نسائی کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبۂ جمعہ میں اللہ کی حمد وثناء بیان کرنے کے بعدارشاد فرماتے تھے: ’’من یھدہ اللّٰه فلا مضل لہ، ومن یضللہ فلا ھادي لہ، إن أصدق الحدیث کتاب اللّٰه ، وأحسن الھدي ھدي محمد ، وشر الأمور محدثاتھا، وکل محدثۃ بدعۃ، وکل بدعۃ ضلالۃ، وکل ضلالۃ في النار‘‘[2] جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دیدے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ، اور جسے
[1] صحیح مسلم،کتاب الجمعۃ، باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ، ۱/۵۹۲، حدیث نمبر(۸۶۷)۔ [2] اس حدیث کی اصل صحیح مسلم کی مذکورہ حدیث میں ہے، اِن الفاظ کے ساتھ سنن نسائی میں ہے ، دیکھئے:کتاب صلاۃ العیدین، باب کیف الخطبۃ، ۳/۱۸۸، حدیث نمبر(۱۵۷۸)۔