کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 55
ثانیاً: بدعت کی مذمت سنت ِنبوی کی روشنی میں : بدعت کی مذمت اور اس سے اجتناب سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت ساری حدیثیں وارد ہوئی ہیں ، جن میں سے چند حدیثیں درج ذیل ہیں : (۱) ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من أحدث في أمرنا ھذا ما لیس منہ فھو ردٌ ‘‘[1] جس کسی نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں ، تو وہ مردود ہے۔ اورصحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے: ’’من عمل عملاً لیس علیہ أمرنافھو ردٌ ‘‘[2] جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تو وہ مردود ہے ۔ (۲) جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبہ میں فرمایا کرتے تھے:
[1] اس حدیث کی تخریج صفحہ ( ۵۲ ) میں گذر چکی ہے۔ [2] اس حدیث کی تخریج صفحہ ( ۵۲ ) میں گذر چکی ہے۔