کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 5
بے لاگ داعی جناب فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی حفظہ اللہ نے تالیف کیاہے۔ کتاب چونکہ مختصر ہونے کے باوجود انتہائی جامع اور مدلل تھی اس لئے راقم کے ذہن میں اسے اردو جامہ پہنانے کا داعیہ پیدا ہوا، اور الحمد للہ اللہ کی توفیق اور اس کی نصرت وتائید سے کتاب کا ترجمہ پایۂ تکمیل کو پہنچا اور اب آپ قدر دانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ کتاب کے ترجمہ وطباعت اور اشاعت پر میں سب سے پہلے اپنے اللہ ذوالکرم کا شکر ادا کرتا ہوں جس کی توفیق اور مدد سے کتاب پایہ تکمیل کو پہنچی، اس کے بعد اپنے والدین بزرگوار کا شکر ادا کرتاہوں جن کی انتھک تعلیمی وتربیتی کوششوں کی بدولت دین اسلام کی ادنیٰ سی خدمت کا شرف حاصل ہوا ، اللہ تعالیٰ انہیں دنیا وعقبیٰ کی بھلائیوں سے نوازے ۔(آمین) بعدہ اپنے مشرف ومستشار جناب فضیلۃ الشیخ ابو المکرم عبدالجلیل حفظہ اللہ کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جنھوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود کتاب کا انتہائی سے دقت سے مراجعہ کیا اور تصحیح فرمائی اور پھر کتاب کی کتابت،طباعت اوردیگر ضروری امور میں مکمل سرپرستی اور تعاون عطا فرمایا،