کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 4
کرنے سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ بدعت در اصل جادۂ حق سے انحراف کا چوراہا اور ضلالت وگمراہی کا سرچشمہ ہے، بدعات کی ایجاد اور ان پر عمل کرنے سے سنتوں کی بیخ کنی ہوتی ہے،ان تما م باتوں کی دلیلیں کتاب وسنت میں بکثرت موجود ہیں ۔
موجودہ دور میں چونکہ بدعت نے سنت کا چولا پہنا ہوا ہے، اور اسلام کی جانب منسوب بے شمار افراد اور جماعتوں کے نزدیک اس کا حقیقی مفہوم اجنبی اور غیر مانوس بن چکا ہے ، جس کے نتیجہ میں ایسے لوگ بدعات کی بدبو اور سنڑاد میں جینے اور سانس لینے کے باوجود اپنے آپ کو سنت کا اصلی وارث اور ٹھیکے دار سمجھنے اور دوسروں کو باور کرانے بلکہ اسے ہی عین اسلام قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں ، اس لئے موجودہ دور میں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ اس موضوع پر کثرت سے زبان وقلم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایسے لوگوں کو بالخصوص اورعوام کو بالعموم سنت وبدعت کا فرق سمجھایا جائے، اور انہیں بدعت وضلالت کے دلدل سے باہر لانے کی سعی کی جائے۔
زیر نظر کتاب بھی اسی موضوع کی ایک اہم اور اچھوتی کڑی ہے، جسے مملکت سعودیہ عربیہ کے معروف صاحب علم، باذوق محقق اور منہج سلف کے