کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 38
دوسرا مبحث: بدعت کی تاریکیاں پہلا مطلب: بدعت کا مفہوم: بدعت کا لغوی مفہوم:بدعت عربی زبان میں دین کی تکمیل کے بعد اس میں کسی نئی چیز کی ایجاد کو کہتے ہیں ، یا ہر اس من مانی قول یا عمل کو کہتے ہیں جس کونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایجاد کیا گیا ہو ۔[1] کہا جاتا ہے ’’ابتدعت الشي ء‘‘ میں نے فلاں شے ایجاد کی،جب کوئی قول یا عمل بلا کسی مثال سابق کے ایجادکیا ہو[2] الغرض ’’بدع‘‘کا لفظ کسی چیز کے بلا کسی مثال سابق ایجاد کے لئے ہی بولا جاتا ہے،اور اسی سے ارشاد باری:
[1] القاموس المحیط، باب عین، فصل دال، ص:۹۰۶، ولسان العرب ،۸/۶، نیز فتاویٰ ابن تیمیۃ، ۳۵/۴۱۴۔ [2] معجم المقائیس في اللغۃ، از، ابن فارس،ص:۱۱۹۔