کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 36
۱- کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل پابندی۔ ۲- اصول و فروع (جملہ مسائل) میں کتاب و سنت سیفیصلہ لینا۔ ۳- اہل سنت سے محبت اور اہل بدعت سے نفرت۔ ۴- قلت عدد سے وحشت نہ محسوس کرنا، کیونکہ حق مومن کی متاع گمشدہ ہے، جسے وہ لوگوں کی مخالفت کے باوجود جہاں پاتا ہے لے لیتا ہے۔ ۵- کتاب و سنت کی تعلیم کی صحیح تطبیق کے ساتھ گفتار وکردار میں سچائی۔ ۶- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی اتباع جن کے اخلاق قرآن کریم تھے۔[1] بدعتی کا انجام: بدعتی مردہ دل اور تاریک ضمیر ہوا کرتا ہے،اللہ رب العالمین نے موت اور تاریکی کو ایمان نہ لانے والوں کا وصف قرار دیا ہے، اور مردہ اور تاریک دل وہ ہوتا ہے جو اللہ کو نہ پہچان سکے، نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی شریعت کا تابع
[1] دیکھئے:عقیدۃ السلف واصحاب الحدیث، ازامام ابو عثمان اسماعیل بن عبد الرحمن الصابونی، ص: ۱۴۷ ، نیز تنبیہ اولی الأبصار إلی کمال الدین وما في البدع من الأخطار، ازڈاکٹرصالح بن سعد سحیمی، ص:۲۶۴۔