کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 34
کرتے ہیں ۔ اور توفیق دہندہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔[1] پانچواں مطلب: صاحب سنت کا مقام اور بدعتی کا انجام: صاحب سنت کا مقام: صاحب سنت (متبع سنت) زندہ دل اور روشن ضمیر ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی مقامات پر زندگی اور نور کا ذکر فرمایا ہے ، اور اسے اہل ایمان کی صفت قرار دیاہے، اس لئے کہ زندہ اور روشن دل ہی در حقیقت اللہ کو پہچان سکتا ہے ، اس پر یقین کر سکتا ہے ، اسے سمجھ سکتا ہے ، اس کی وحدانیت اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ بھیجی ہوئی شریعت کا پیرو اور تابعِ فرمان ہوسکتاہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ رب العالمین سے اپنے دل ، اپنے کان ، اپنی آنکھ اور اپنی زبانمیں ، نیز اپنے اوپر، اپنے نیچے، اپنے دائیں ، اپنے بائیں ، اپنے پیچھے، اوراپنے آگے نور کا سوال کرتے تھے، اور اسی طرح اپنی ذات کونور بنانے، نیز اپنے ظاہری جسم ، گوشت، ہڈی، اور خون میں نور کا سوال فرماتے تھے، چنانچہ
[1] دیکھئے: اجتماع الجیوش الإسلامیۃ علی غزو المعطلۃ والجھمیۃ، ازابن قیم رحمۃاللہ علیہ ،۲/۳۸۔