کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 30
بھرپورکردیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پررضامند ہوگیا۔ توتکمیل دین اسلام کی اور اتمام نعمت الٰہی کا ہوا ہے، عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ایمان کے کچھ حدود ،فرائض، سنن اور شرائع ہیں ، جس نے انہیں مکمل سر انجام دیا اس نے اپنا دین مکمل کرلیا‘‘[1] اور اللہ کا دین اللہ کی وہ شریعت ہے جو اوامر ونواہی اور ممنوعات پر مشتمل ہے۔ حاصل کلام یہ ہے کہ نعمت مطلق یعنی اسلام اور سنت کی نعمت اہل ایمان کے ساتھ خاص ہے، اور در اصل یہی وہ نعمت ہے جس پر اظہار مسرت کیا جانا چاہئے، کیونکہ اس نعمت پر خوش ہو نا اللہ عز وجل کی مرضیات میں شامل ہے، ارشاد باری ہے: ﴿ قُلْ بِفَضْلِ اللَّـهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ﴾[2] آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا
[1] صحیح البخاری، تعلیقاً، کتاب الإیمان، باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم :’’بني الإسلام علی خمس‘‘، ۱/۹۔ [2] سورۃ یونس:۵۸۔