کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 3
کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں
مصنف: ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی
پبلیشر: مكتب توعية الجاليات قبه
ترجمہ: ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی
مقدمہ از مترجم
الحمد للّٰہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی محمد المبعوث رحمۃ للعالمین، أما بعد:
سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم وحی الٰہی کا دوسرا جز ہے ، جو قرآن کریم کی تفسیر اور اس کی شرح وبیان ہے، اسلام میں سنت کی حیثیت سکہ کے دوسرے رخ کی ہے جس کے بغیر چارۂ کار نہیں ، سنت نبوی کا منکر بعینہ اسی طرح کافر اور خارج ازاسلام ہے جس طرح قرآن کا منکر، سنت نبوی انصاف کا وہ آئینہ ہے جس میں دنیاکا ہر شخص اپنے عیوب کو دیکھ کر اس کی اصلاح کر سکتا ہے، سنت نبوی کی اسی اہمیت کے پیش نظر اللہ تبارک وتعالیٰ نے بے شمار مقامات پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت واتباع کا حکم دیا ہے، اور اس پر بیش بہا انعامات کا وعدہ فرمایا ہے۔
سنت کے بالمقابل ’’بدعت ‘‘ ہے ، جسے قرآن کریم اور احادیث نبویہ میں سراپا ضلالت وگمراہی سے تعبیر کیا گیا ہے، اور اس کی ایجاد کرنے اور اس پر عمل