کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 22
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی روایت آئی ہے ۔[1] اور ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’لاتزال طائفۃ من أمتي ظاھرین علی الحق لایضرھم من خذلھم ، حتی یأتي أمراللّٰه وھم کذلک‘‘[2] میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پر غالب رہے گی، ان کی مددسے ہاتھ کھینچنے والے انہیں کوئی ضرر نہ پہنچا سکیں گے، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے گا اور وہ ویسے ہی غالب رہیں گے۔ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح کی روایت مروی ہے۔[3]
[1] صحیح البخاری، کتاب المناقب، بابٌ :حدثنا محمد بن المثنی، ۴/۲۲۵، حدیث نمبر (۳۶۴۰) نیز صحیح مسلم ،کتاب الإمارۃ، باب قولہ صلی اللہ علیہ وسلم :’’لاتزال طائفۃ من امتي ظاھرین علی الحق لایضرھم من خالفھم‘‘ ۲/۱۵۲۳، حدیث نمبر (۱۹۲۱)۔ [2] صحیح مسلم ،کتاب الإمارۃ، باب قولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم :’’لاتزال طائفۃ من امتي ظاھرین علی الحق لایضرھم من خالفھم‘‘ ۲/۱۵۲۳، حدیث نمبر (۱۹۲۰)۔ [3] صحیح مسلم ،کتاب الإمارۃ، باب قولہ صلی اللہ علیہ وسلم :’’لاتزال طائفۃ من امتي ظاھرین علی الحق لایضرھم من خالفھم‘‘ ۲/۱۵۲۳، حدیث نمبر (۱۹۲۳)۔