کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 21
سارے فرقے جہنمی ہوں گے سوائے ایک کے ‘یعنی صرف ایک جماعت جہنم سے نجات پائے گی۔ (۳) طائفہ منصورہ: (غالب اور نصرت الٰہی سے سرفراز جماعت) معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’لا تزال طائفۃ من أمتي قائمۃ بأمر اللّٰه لا یضرھم من خذلھم أو خالفھم حتی یأتي أمر اللّٰه وھم ظاھرون علی الناس‘‘[1] میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ اللہ کے حکم(اسلام) پر قائم رہے گی، ان کی مدد سے ہاتھ کھینچنے والے یا ان کی مخالفت کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے ، یہاں تک کہ اللہ کا حکم (فیصلہ) آجائے گا اور وہ بدستور تمام لوگوں پر غالب رہیں گے۔
[1] صحیح البخاری، کتاب المناقب، بابٌ :حدثنا محمد بن المثنی، ۴/۲۲۵، حدیث نمبر (۳۶۴۱) ، نیز صحیح مسلم(الفاظ اسی کے ہیں ) ،کتاب الإمارۃ، باب قولہ صلی اللہ علیہ وسلم :’’لاتزال طائفۃ من امتي ظاھرین علی الحق لایضرھم من خالفھم‘‘ ۲/۱۵۲۴، حدیث نمبر (۱۰۳۷)۔