کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 204
القــدح لیس بغیبـۃ فـي ســتۃ
متــــظلمٍ ومــعرفٍ ومحـــذرٍ
ومجاھرٍ فسقاً ومستفتٍ ومن
طلب الإعانۃ في إزالۃ منکرٍ[1]
چھ امور میں بُرائی غیبت نہیں ہے: ظلم کی شکایت میں ، تعارف کے لئے، کسی شر سے بچانے کے لئے، علانیہ فسق کرنے والے کے بالمقابل، فتوی طلب کرنے والے کے لئے، اور کسی منکر کے ازالہ کی خاطر مدد طلب کرنے والے کے لئے۔
(۱۹) بدعتی اپنی خواہشات نفسانی کا پیروکار، شریعت کا باغی اور اس کی مخالفت کرنے والا ہوتاہے۔[2]
(۲۰) بدعتی اپنے آپ کو شارع کے درجہ میں سمجھتا ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ ہی نے شریعت کے اصول وضع فرمائے ہیں ، اور مکلفین پر ان اصولوں اور ان
[1] دیکھئے: شرح العقیدۃ الطحاویۃ، ازابن ابو العز، ص:۴۳۔
[2] دیکھئے: الاعتصام ، از امام شاطبی، ۱/۶۱۔