کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 200
اللہ کی قسم !یہ اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ گئے تھے‘‘، چنانچہ ابن ابو ملیکہ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: اے اللہ ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں کہ اپنی ایڑیوں کے بل پلٹیں ، یا اپنے دین میں فتنہ سے دوچارہوں ۔
(۱۴) بدعتی ذکر الٰہی سے اعراض کرنے والا ہوتا ہے:
کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ہمارے لئے کچھ اذکار اور دعائیں مشروع فرمائی ہیں ، جن میں سے کچھ اذکار مقید ہیں مثلاً،پنجوقتہ نمازوں کے بعد کے اذکار، صبح وشام کی دعائیں ، سونے اور بیدار ہونے کے وقت کے اذکار وغیرہ ، اور کچھ مطلق ہیں جن کے لئے کسی زمان یامکان کی قید نہیں ہے، ارشاد الٰہی ہے:
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّـهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ﴿٤١﴾ وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا﴾[1]
اے ایمان والو! اللہ کا خوب خوب ذکر کرو، اور صبح وشام اس کی پاکیزگی بیان کرو۔
لیکن بدعتی ان اذکار اور دعاؤں سے اعراض کرتے ہیں ، اپنی بدعات میں
[1] سورۃ الاحزاب:۴۱،۴۲۔