کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 198
ہوں گے، پھرمیرے اور ان کے درمیان دیوار حائل کردی جائے گی۔
اور ایک روایت میں ہے کہ میں کہوں گا: ’’إنھم مني‘‘یہ میرے امتی ہیں ‘‘ تو کہا جائے گا :’’إنک لا تدري ما أحدثوا بعدک‘‘آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد کیا کیا بدعتیں ایجاد کر لی تھیں ، تو میں کہوں گا: ’’سحقاً سحقاً لمن غیر بعدي‘‘ ایسے لوگوں کومجھ سے دور ہٹاؤ جنھوں نے میرے بعد میرے دین میں تبدیلیاں کر لی تھیں ‘‘[1]
اور شقیق سے بروایت عبد اللہ رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’یا رب أصحابي أصحابي، فیقال: إنک لا تدري ما أحدثوا بعدک‘‘[2]
(کہ میں کہوں گا) اے میرے رب! یہ میرے اصحاب ہیں ، یہ میرے
[1] البخاری، کتاب الرقائق، باب في حوض النبي صلی اللہ علیہ وسلم ، ۷/۲۶۴، حدیث نمبر (۶۵۸۳)۔
[2] متفق علیہ: البخاری، کتاب الرقائق، باب في حوض النبي صلی اللہ علیہ وسلم ، ۷/۲۶۲، حدیث نمبر (۶۵۷۵)، ومسلم، کتاب الفضائل، باب إثبات حوض نبینا صلی اللہ علیہ وسلم وصفاتہ، ۴/۱۷۹۶، حدیث نمبر (۲۲۹۷)۔