کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 19
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’افترقت الیھود علی إحدی وسبعین فرقۃً فواحدۃ في الجنۃ وسبعون في النار، وافترقت النصاری علی اثنتین وسبعین فرقۃً فإحدی وسبعون فرقۃً في النار وواحدۃ في الجنۃ، والذي نفس محمدٍ بیدہ لَتَفْتَرِقَنَّ أمتي علی ثلاث وسبعین فرقۃً، واحدۃ في الجنۃ واثنتان وسبعون في النار‘‘ قیل: یارسول اللّٰه ، من ھم؟ قال:’’الجماعۃ۔‘‘[1] یہود اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے، ان میں سے ایک جنتی ہے اور ستر جہنمی، اور نصاریٰ(عیسائی) بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے، ان میں سے صرف ایک جنتی ہے اور اکہتر جہنمی، اور اس ذات کی قسم جس کے
[1] یہ الفاظ ابن ماجہ کے ہیں ، کتاب الفتن، باب افتراق الأمم، ۲/۳۲۱، حدیث نمبر(۳۹۹۲) ، ابو داؤد، کتاب السنۃ، باب شرح السنۃ، ۴/۱۹۷، حدیث نمبر (۴۵۹۶)، ابن ابی عاصم، کتاب السنۃ، ۱/۳۲، حدیث نمبر(۶۳)، علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح سنن ابن ماجہ میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے، ۲/۳۶۴۔