کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 185
رحمت والا ہے۔
مزید ارشاد باری ہے:
﴿وَمَن يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّـهَ يَجِدِ اللَّـهَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴾[1]
جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کو بخشنے والا‘ مہربان پائے گا۔
اور یہ توبہ ملحدوں ،کافروں ، مشرکوں ، بدعتیوں اور ان کے علاوہ ان تمام لوگوں کو شامل ہے جو اپنے گناہوں اور معاصی سے توبہ کر لیں ، بشرطیکہ تو بہ کے شرائط مکمل ہوں ۔ وللَّہ الحمد
دسواں مطلب: بدعات کے آثار ونقصانات:
بدعات کے انتہائی خطرناک آثار، بھیانک نتائج اور تباہ کن نقصانات ہیں ، چندحسب ذیل ہیں :
(۱) بدعات کفر کی ڈاک ہیں ،
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی
[1] سورۃ النساء:۱۱۰۔