کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 184
دیتاہے، اوراللہ تعالیٰ بخشنے ولا مہربانی کرنے والا ہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿ وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ ﴾[1]
اور یقینا میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں ایمان لائیں ، نیک عمل کریں ، اورراہ راست پر بھی رہیں ۔
نیز ارشاد ہے:
﴿ قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ﴾ [2]
(میری جانب سے) کہہ دیجئے کہ اے میرے بندو! جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ‘ تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ، بالیقیں اللہ تعالیٰ سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے، واقعی وہ بڑی بخشش بڑی
[1] سورۃ طہ : ۸۲۔
[2] سورۃ الزمر: ۵۳۔