کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 18
دوسرا مطلب: اہل سنت کے نام اور ان کے اوصاف: (۱) اہل سنت وجماعت: یہ وہ لوگ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے منہج وطریقہ پر قائم ودائم ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے صحیح متبع اور پیرو کار ہیں ، یہ صحابہ، تابعین اور انہی کے نقش قدم پر چلنے والے وہ ائمہ دین وہدایت ہیں جنھوں نے اتباع اور پیروی پر استقامت کا ثبوت دیتے ہوئے بدعت سے دوری اختیار کی، یہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی زمانے میں ہوں رب ذوالجلال کی نصرت و تائید سے بہرہ مند اورقیامت تک باقی رہیں گے۔[1] اہل سنت کی وجہ تسمیہ: اہل سنت وجماعت کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب، اور اسے اپنے قول، فعل اور اعتقاد میں ظاہری وباطنی طور پر اپنانے پر متفق ہیں ۔[2]
[1] دیکھئے : مباحث في عقیدۃ أھل السنۃ والجماعۃ، از ڈاکٹر ناصربن عبدالکریم العقل، ص:۱۳،۱۴۔ [2] دیکھئے: فتح رب البریۃ بتلخیص الحمویۃ ، از شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ ،ص: ۱۰ وشرح العقیدۃ الواسطیۃ، ازشیخ صالح بن فوزان الفوزان ص:۱۰۔