کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 15
ہیں ، خواہ اچھی ہو یا بری۔[1] اور علماء عقیدہ اسلامیہ کی اصطلاح میں سنت اس اسوہ اور طریقہ کو کہتے ہیں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب رضی اللہ عنہم علمی، اعتقادی، قولی اورفعلی طور پر گامزن تھے۔یہی وہ سنت ہے جس کی اتباع اور پیروی لازم ہے، اور جس کے متبعین لائق مدح وستائش، اور مخالفین قابل صد مذمت ہیں ، چنانچہ جب کہا جاتا ہے کہ ’’فلاں اہل سنت میں سے ہے‘‘ تو اس کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ صحیح ،سیدھے اور لائق تعریف طریقہ والوں میں سے ہے ۔[2] حافظ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’سنت اس راہ کو کہتے ہیں جس پر چلا گیا ہو، چنانچہ اس میں اس منہج کی اتباع اور تمسک شامل ہے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء راشدین گامزن تھے، خواہ عقائد ہو ،یا اعمال واقوال ہوں ، اوریہی در حقیقت سنت ِ کاملہ ہے۔‘‘[3] اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ سنت وہ امر ہے جس کے
[1] لسان العرب ،از ابن منظور،باب نون، فصل سین، ۱۳/۲۲۵۔ [2] دیکھئے: مباحث في عقیدۃ أھل السنۃ والجماعۃ، از ڈاکٹر ناصر عبد الکریم العقل، ص:۱۳۔ [3] جامع العلوم والحکم ،از ابن رجب ، ۱/۱۲۰۔