کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 14
والبیع‘‘ یعنی پختہ عہد وپیمان اور خرید وفروخت کا معاملہ کیا، نیز کہاجاتا ہے ’’عقد الإزار‘‘ یعنی ازار کو اچھی طرح کسا، اور ’’العقد‘‘ (باندھنا) ’’الحل‘‘ (کھولنا) کی ضد ہے ۔[1] عقیدہ کا اصطلاحی مفہوم: عقیدہ ایسے پختہ ایمان اورقطعی حکم اور فیصلہ کا نام ہے جس میں شک کی گنجائش نہ ہو، چنانچہ جس پر انسان ایمان رکھتا اور اس پر اپنے قلب وضمیر سے پوری طرح مطمئن ہوتا، نیز اسے لائق اتباع دین و مذہب سمجھتا ہے وہی اس کا عقیدہ کہلاتا ہے۔ اب اگر یہ پختہ ایمان اور مستحکم فیصلہ صحیح ہوگا تو عقیدہ بھی صحیح ہوگا،جیسا کہ ’’اہل سنت وجماعت‘‘ کا عقیدہ ہے، اور اگر باطل ہوگا تو عقیدہ بھی باطل ہوگا، جیسا کہ جملہ گمراہ اور باطل فرقوں کا عقیدہ ہے ۔[2] اہل سنت کا مفہوم: سنت کا لغوی مفہوم: عربی زبان میں سنت ،طور طریقہ اور سیرت کو کہتے
[1] القاموس المحیط ازفیروز آبادی، باب دال،فصل عین، ص:۳۸۳، نیز معجم مقائیس اللغۃ، از ابنِ فارس، کتاب عین،ص:۶۷۹۔ [2] دیکھئے: مباحث في عقیدۃ أھل السنۃ والجماعۃ، از ڈاکٹر ناصر عبد الکریم العقل، ص:۹-۱۰۔