کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 13
پہلا مبحث:سنت کا نور
پہلا مطلب: سنت کا مفہوم
سنت کے کچھ اہل (متبع اور پیروکار) ہیں ، اور ان کا ایک مخصوص عقیدہ ہے، نیز وہ حق پر متفق ہیں ۔ لہٰذا مناسب ہے کہ سب سے پہلے میں ’’عقیدۃ أہل السنۃ والجماعۃ ‘‘میں شامل تینوں الفاظ کی تشریح کردوں ۔
عقیدہ کا لغوی و اصطلاحی مفہوم:
عقیدہ کا لغوی مفہوم: لفظ ’’عقیدہ‘‘ ’’عقد‘‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی باندھنے، اور مضبوط گرہ لگانے کے ہیں ، اور اسی سے پختگی و پیوستگی، جماؤ اور ہم آہنگی بھی ہے، عربی زبان میں کہا جاتا ہے’’عقد الحبل یعقدہ‘‘ یعنی رسی کو مضبوطی کے ساتھ باندھا ، اسی طرح کہا جاتاہے’’عقد العھد