کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 110
۱- کفر بواح یعنی کھلا ہوا کفر۔[1] ۲- گناہِ کبیرہ ۔[2] ۳- گناہ صغیرہ ۔[3] البتہ بدعت کے گناہ صغیرہ ہونے کی مندرجہ ذیل شرطیں ہیں : پہلی شرط: بدعتی اس بدعت پر ہمیشگی نہ برتے، کیونکہ ایسا کرنے سے وہ صغیرہ اس کے حق میں کبیرہ بن جائے گا۔ دوسری شرط: اس کی دعوت نہ دے، کیونکہ کثرت عمل سے گناہ صغیرہ بھی کبیرہ ہوجاتا ہے۔ تیسری شرط: اسے لوگوں کی مجلس اور اس معاشرے میں انجام نہ دے جہاں سنتوں پر عمل ہوتا ہو۔ چوتھی شرط: بدعت کو معمولی اور حقیر نہ جانے، کیونکہ ایسا کرنا گناہ کو کمتر سمجھنا ہے، اور گناہ کو کمتر سمجھنے کا جرم گناہ سے بڑھ کر ہوتاہے۔[4]
[1] دیکھئے :مصدر سابق، ۲/۵۱۶۔ [2] دیکھئے :مصدر سابق، ۲/۵۱۷، نیز ۲/۵۴۳-۵۴۴۔ [3] دیکھئے :مصدر سابق، ۲/۵۱۷، نیز ۲/۵۳۹، ۵۴۳-۵۵۰۔ [4] دیکھئے: یہ شرطیں اور ان کی شاندار شرح ، الاعتصام، از امام شاطبی ،۲/۵۵۱- ۵۵۹۔