کتاب: سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں - صفحہ 105
تیسری قسم:بدعت قولی اعتقادی اوربدعت عملی : ۱- بدعت قولی اعتقادی: بدعت قولی اعتقادی جیسے جہمیہ، معتزلہ، رافضہ اوردیگر گمراہ فرقوں کے اقوال اور ان کے عقائد وغیرہ، نیز انہی میں وہ فرقے بھی شامل ہیں جوموجودہ زمانہ کی پیداوار ہیں ، جیسے قادیانیت، بہائیت، اور باطنیہ کے تمام فرقے جیسے اسماعیلیہ،نصیریہ،دروز اور رافضہ وغیرہ ۔ ۲- بدعت عملی: بدعت عملی کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں : ٭ وہ بدعت جو اصلِ عبادت میں ہو، جیسے کوئی ایسی عبادت ایجاد کرے جس کی شریعت میں کوئی اصل ہی نہ ہو، مثلاً کوئی غیر مشروع صلاۃ یا غیر مشروع صیام یا عید میلاد کی طرح کوئی غیر مشروع عید ایجاد کرے ، وغیرہ۔ ٭ وہ بدعت جو کسی مشروع عبادت پر اضافہ اور زیادتی کی شکل میں ہو ، مثال کے طور پرظہر یا عصر کی صلاۃ میں پانچویں رکعت کا اضافہ کردے، وغیرہ۔ ٭ وہ بدعت جو کسی مشروع عبادت کی ادائیگی کے طریقہ میں ہو، مثلاً کوئی شخص کسی مشروع عبادت کو غیر شرعی طریقہ سے ادا کرے، جیسے مشروع اذکار کو اجتماعی آواز میں گا گا کر پڑھنا، اسی طرح عبادات میں اپنے آپ پر