کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 7
حالاتِ مؤلف
نام: ثناء اللہ ولد غلام محمد ولد نانک
تاریخ پیدائش: 2 اپریل1948 ء
سکونت: لاھڑ، سیالکوٹ(مقیم برطانیہ)
قوم:راجپوت
حالات
والدِ محترم اپنے خاندان کے اکثر افراد کے ساتھ گورداسپور ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان تشریف لائے۔ سیالکوٹ کے دیہات لاھڑ میں سکونت اختیار کی۔ والد صاحب زمیندارہ کرتے تھے، ساتھ ساتھ فی سبیل اللہ امامت اور خطابت کا فرض بھی انجام دیتے تھے۔ اللہ کا شکر ہے ان کی کاوشوں سے گاؤں کے اکثر حضرات اہل حدیث ہوگئے۔ والد صاحب مذہبی آدمی تھے۔ متحدہ ہندوستان میں بھی اکثر مذہبی جلسوں میں جاتے تھے اور اپنے گاؤں میں بھی جلسے کراتے تھے۔
موصوف شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ سے بہت متأثر تھے۔ اسی لیے انھوں نے راقم الحروف کا نام بھی انھی کے نام پر رکھا۔ پھر انھوں نے اپنے بیٹوں میں سے دینی تعلیم کے لیے میرا انتخاب کیا، چنانچہ پرائمری تعلیم حاصل کرنے کے بعد والد گرامی نے