کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 48
سیدنا یوسف علیہ السلام پر احسان فرماتے ہوئے انھیں یہ علم عطا فرمایا تھا۔ 5 .کئی خواب معلّق ہوتے ہیں۔ ان کی جو تعبیر کردی جائے وہی معاملہ سامنے آجاتا ہے۔ اس لیے خواب صرف اُسے بتانا چاہیے جو اس کی تعبیر بھی جانتا ہو۔ 6 .اگر کوئی شخص خواب میں تکلیف دہ بات دیکھے تو وہ کسی سے بیان نہ کرے۔ یہ ممانعت شفقت اور ہمدردی کی بنا پر فرمائی گئی ہے۔ 7 .کسی کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے شریر آدمی کی نشاندہی کرنا غیبت میں شمار نہیں ہوتا۔ 8 .برادرانِ یوسف کا کردار ہر جگہ اور ہر زمانے میں موجود ہوتا ہے۔ حسد کی آگ میں جلنے والے لوگ خونی رشتے بھی بالائے طاق رکھ دیتے ہیں۔