کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 20
خواب کی اہمیت خواب کیوں آتے ہیں؟ ان کی حقیقت کیا ہے؟ ترقی کی بہت سی منازل طے کرنے، چاند پر ٹہلنے اور ستاروں پر کمندیں ڈالنے کے باوجود ابھی تک انسان ان سوالوں کا تسلی بخش جواب نہیں ڈھونڈ سکا، اسی لیے فرمایا گیا: ﴿ وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا ﴾ ’’اور تمھیں تو بہت ہی تھوڑا علم دیا گیا ہے۔‘‘[1] انسان کو ابھی تک اس کی حقیقت معلوم نہیں ہوئی کہ نیند کیوں آتی ہے؟ خواب کیوں آتے ہیں؟ اس بارے میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے وہ محض اندازے، ظن و تخمین یا مختلف النوع خیالات ہیں۔ ہماری زندگی میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جنھیں انسان خواب میں دیکھتا ہے۔ قرآن مجید نے کئی افراد کے خوابوں کا تذکرہ کیا ہے۔ وہ سچے خواب تھے۔ خواب کے بارے میں سید قطب رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’انسان بڑی عجیب مخلوق ہے۔ اس کے آگے زمان ومکان کی رکاوٹیں ہیں جو ماضی و مستقبل کی وسعتوں میں حائل ہوتی ہیں۔ انسان کے اندر ایک حاسّہ ہے جس کی حقیقت کو ہم نہیں جانتے، بعض دفعہ وہ طاقتور ہوجاتا ہے اور زمان و مکان کی رکاوٹیں عبور کرکے
[1] بني إسراء یل 85:17۔