کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 190
قرآن مجید میں ان کی مثالیں بیان کی گئی ہیں۔[1] ’’جس شخص نے دومرتبہ یہ دیکھا کہ وہ اپنے غلاموں کا کاتا ہوا سوت یا کپڑا پھاڑ رہا ہے تو اس سے یہ مرادہے کہ وہ وعدہ توڑتا ہے۔‘‘ ’’سیدھی راہ جانا انسان کی استقامت کی دلیل ہے۔ ادھر اُدھر کی راہوں پر چلنا صحیح راہ کھو کر گمراہ ہوجاناہے۔‘‘ ’’جس آدمی کے سامنے خواب میں دو راستے آئیں ایک دائیں ایک بائیں تو جس راستے پر وہ چلا وہی اس کی تعبیر ہے۔‘‘ ’’انسانی شرمگاہ کا خواب میں دیکھنا کسی گناہ کا ارتکاب کرنا، اور نتیجتاً رسوا ہونا ہے۔‘‘ ’’کسی بُری چیز سے بھاگ کھڑا ہونا نجات اور غلبہ پانے کی نشانی ہے۔‘‘ ’’پانی میں ڈوب جانا دین و دنیا کے فتنے میں مبتلاہونا ہے۔‘‘ ’’آسمان و زمین کے درمیان لٹکتی ہوئی رسی تھام لینا کتاب اللہ اور شریعت الٰہی پر جم جانا ہے۔ اس کا پھر ٹوٹ جانا عصمت سے الگ ہوجانا ہے۔ ہاں بادشاہ کا اپنے لیے یہ دیکھنا اس کی موت یا قتل کی نشانی ہے۔‘‘ ’’خواب دراصل مثالیں ہیں جنھیں خوابوں کا مقررہ فرشتہ بیان کردیتا ہے تاکہ دیکھنے والا اس کا مطلب سمجھ لے۔‘‘[2]
[1] دیکھیے: سورۃ القلم 33-17:68۔ [2] اعلام الموقعین:1؍ 195-190۔