کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 184
کھجور کے درخت کی تعبیر کھجور کے درخت کی تعبیر اچھی خوراک اور نیک عمل سے ہوتی ہے۔ مرغ دیکھنے کی تعبیر مرغ کی تعبیر عالی، بلند ہمت اور بلند آواز شخص ہے۔ سانپ کی تعبیر سانپ کی تعبیر دشمن اور بدعتی ہے جو اپنے زہر سے ہلاک کردینے والا ہو۔ کیڑے مکوڑے کی تعبیر کیڑے مکوڑوں کی تعبیرکمینے لوگ ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ چھچوندر کی تعبیر اس کی تعبیر اندھا اور بھکاری آدمی ہے۔ بھیڑیے کی تعبیر اس کی تعبیرظالم، بے وفا اور فاسق فاجر شخص سے ہوتی ہے۔ لومڑی کی تعبیر حیلہ ساز، مکار، بد عہد اور حق سے پھرنے والے سے ہوتی ہے۔ کتے کی تعبیر کمزور، چیخنے والا، بدکلام، بدعتی، خواہش پرست اور دنیا کو ترجیح دینے والے شخص سے