کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 182
کوئی فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے تو یہ چھت میں یا دیواروں کے علاوہ دوسری کار آمد جگہوں پر لگا دی جاتی ہیں۔ لیکن جس وقت وہ پڑی ہوں تو ایک دوسری سے لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ پس منافق ان لکڑیوں کی طرح بھی نہیں ہے جو فائدہ دینے کی حالت میں ہوں بلکہ ان لکڑیوں کی طرح ہے جو محض بے فائدہ یونہی ایک دوسرے سے لگی کھڑی ہوں۔ ﴿كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُسَنَّدَةٌ ﴾ ’’گویا وہ ٹیک لگائی ہوئی لکڑیاں ہیں۔‘‘[1] آگ کی تعبیر آگ کی تعبیر فتنہ و فساد ہے کہ جس چیز پر وہ گزرے اسے نقصان پہنچاتی ہے اور جو چیز اس سے مل جائے اسے جلا دیتی ہے۔ یہی حال فتنہ و فساد کا ہے۔ آگ ظاہری سازو سامان اور جسم کو جلا دیتی ہے اور فتنہ وفساد دین، دل اور ایمان کو جلا دیتا ہے۔ ستاروں کی تعبیر ستاروں کی تعبیر علماء اور شرفاء ہیں۔ کیونکہ ستاروں اور علماء سے لوگوں کو رہنمائی نصیب ہوتی ہے اور یہ عظیم طبقہ دوسروں میں اس طرح درخشاں، اعلیٰ اور بالا ہے جیسے ستارے۔﴿ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ ﴾’’اور ستاروں کے ساتھ وہ راستہ معلوم کرتے ہیں۔‘‘[2] بارش کی تعبیر بارش کی تعبیر رحمت، علم، قرآن اور لوگوں کی اصلاح ہے۔ خون دیکھنے کی تعبیر خواب میں خون نکلتا ہوا دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ مالی نقصان ہوگا۔ ان دونوں میں
[1] المنافقون 4:63۔ [2] النحل 16:16۔