کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 181
دودھ کے سوا کسی چیز کی طرف التفات نہیں کرتا، وہ دودھ ہی کو سب چیزوں پر ترجیح دیتا ہے، اسی طرح فطرت اسلام ہے، جس پر اللہ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ گائے کی تعبیر گائے کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر اہل دین اوراہل خیر سے ہے۔ اسی سے دین کی صحیح معنوں میں آبادی اور رونق ہے جیسا کہ گائے بیل کھیتی باڑی کے لیے رونق ہیں۔ پھر اس میں کوئی بُرائی نہیں اور بھلائی بہت سی ہے۔ زمین اور زمین والے اس کے محتاج ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں گائے کو (ذبح ہوتے)دیکھا تو آپ نے اس کی تعبیر یہ لی کہ اُحد کے روز آپ کے صحابہ کی شہادت ہوگی۔[1] کھیتی کی تعبیر کھیتی کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر عمل ہے۔ اس لیے کہ عامل کھیتی کرنے والا ہے۔ خواہ وہ نیکی کی کھیتی کرے یا برائی کی۔ اور یہ بھی ظاہر ہے کہ جو بوئے گا وہی کاٹے گا۔ پس دنیا کھیتی ہے اور عمل بیج ہے اور قیامت اس کے پھلنے پھولنے اور کاٹنے کا دن ہے۔ گڑهی ہوئی لکڑی کی تعبیر لکڑیوں کی تاویل جو سہارے سے لگی ہوئی ہوں، منافقوں کی ہے۔ ان دونوں میں جامع چیز یہ ہے کہ منافق بھی بے روح، بے سایہ، بے پھل ہے۔ وہ اسی گڑی ہوئی لکڑی کے قائم مقام ہے۔ صرف جسم ہے جس میں نہ ایمان ہے، نہ خیر۔ لکڑی کہنے کے بعد پھر اسے سہارے سے لگی ہوئی کہنے میں یہی خاص لطیفہ ہے کہ ان خشک لکڑیوں سے بھی جب
[1] صحیح البخاري، حدیث: 4081۔