کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 177
باپ کا انتقال ہوگیا۔إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ والد کے انتقال کے بعد بھائیوں کے مابین ترکہ تقسیم ہوا تو حسب شرط چوتھے بھائی کو کچھ نہ ملا۔ کچھ دنوں بعد اس نے خواب میں دیکھا کوئی کہہ رہا ہے: فلاں جگہ جاؤ، وہاں سو دینار دفن ہیں، وہ نکال لو۔ اس نے خواب ہی میں پوچھا: کیا ان دیناروں میں برکت ہے؟ جواب ملا:نہیں۔ صبح ہوئی تو اس نے بیوی سے اپنا خواب بیان کیا۔ بیوی نے کہا کہ جاؤ سو دینار لے آؤ ہم اس سے کپڑے وغیرہ بنوائیں گے اور گھر میں کھانے پینے کی کچھ چیزیں خرید کر رکھ لیں گے۔ لیکن اس نے یہ دینار نکالنے سے انکار کردیا۔ کئی راتیں اُسے مسلسل یہی خواب آتا رہا۔ خواب کے دوران اُسے یہی بتایا جاتا تھا کہ ان دیناروں میں برکت نہیں۔ ایک رات اُسے خواب میں کہا گیا: فلاں جگہ جاؤ وہاں ایک دینار دفن ہے، اسے نکال لو۔ اس نے خواب میں پوچھا: کیا اس دینار میں برکت ہے؟ جواب ملا: ہاں، چنانچہ وہ وہاں گیا اور ایک دینار نکال لایا۔ دینار لے کر بازار گیا تاکہ کچھ کھانے پینے کا سامان خرید لائے۔ اس نے ایک آدمی دیکھا جو مچھلی بیچ رہا تھا۔ ایک دینار میں اس نے دو مچھلیاں خرید لیں اور گھر آگیا۔ گھر پہنچ کر جب اس نے مچھلی کو پکانے کے لیے کاٹا تو دونوں مچھلیوں کے پیٹ سے ایک ایک موتی نکلا۔ یہ موتی نہایت خوبصورت اور بیش قیمت تھے۔ اس زمانے کا بادشاہ موتیوں کا بہت شوقین تھا۔ وہ طرح طرح کے موتی خریدتا اورانھیں میوزیم میں سجا دیتا تھا۔ اسے ایک خوبصورت موتی کی ضرورت تھی۔ اس نے اپنے آدمیوں کو موتی کی تلاش میں بھیجا۔ وہ اس نوجوان کی خدمت میں پہنچے اور ایک موتی تیس ہزار دینار میں خرید کر بادشاہ کے پاس لے گئے۔ بادشاہ نے جب موتیدیکھا تو ہکا بکا رہ گیا۔ اسے یہ موتی بہت ہی خوبصورت لگا۔ وہ خوشی سے جھوم اُٹھا اور بولا: یہ موتی