کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 163
سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے بارے میں خواب ابو یحییٰ اپنی کتاب الارشاد الی سبیل الرشاد میں لکھتے ہیں: ’’میرے والد ماجد حضرت مولانا کفایت اللہ شاہ جہاں پوری رحمہ اللہ نے جو ہمیشہ سے ایک بڑے زاہد اور دین دار آدمی ہیں، انھیں حضرت مولانا سید نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ کی بابت ایک خواب آیا (ہوا یوں کہ) جب کفایت اللہ تمام فنون درسیہ سے فارغ ہوگئے اور حدیث کی تحصیل کا عزم کیا تو چونکہ جناب میاں نذیر حسین صاحب اس فن میں نہ صرف کمال کے ساتھ بلکہ اپنے زمانہ میں تقریباً تفرد کے ساتھ مشہور تھے، لہٰذا ان کی خدمت میں حاضری کا قصد کیا اور دہلی پہنچے۔ دہلی پہنچنے کے بعد بعض ان کے پرانے احباب اس بات پر مصر ہوئے کہ میاں صاحب سے نہ پڑھیں۔ اس لیے کہ کہیں بگڑ نہ جائیں اور بعض دیگر مولویوں کے پاس جانے کی تحریص کی۔ کہنے سننے سے ان (کفایت اللہ) کے ارادے میں بھی تزلزل ہوا اور خود بھی وہ میاں صاحب کے پہلے سے ہم مسلک نہ تھے۔ خواب میں دیکھتے ہیں کہ ایک مقام پر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے میاں صاحب بیٹھے نظر آنے لگے۔ اس خواب کے بعد انھوں نے ان سے استفادہ پر کمربستہ کی اور وہیں تحصیل حدیث سے فراغت کی۔ یہ ان کو میاں