کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 16
﴿أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ وَمَا نَحْنُ بِتَأْوِيلِ الْأَحْلَامِ بِعَالِمِينَ ﴾ ’’یہ خوابوں کی پریشان باتیں ہیں اور ہم ایسے خوابوں کی تعبیر بالکل نہیں جانتے۔‘‘[1] مطلب یہ کہ آپ نے جو خواب دیکھا ہے وہ مختلف پراگندہ خیالات کا مجموعہ ہے اور اس کی تعبیر واضح نہیں ہے۔ بعض اہل تعبیر نے یہ بھی کہا کہ اصطلاحاً اضغاث احلام، یعنی پریشان کن خواب کے لیے ہے۔ یہ مستقبل کے امور کے بارے میں نہیں ہوتے۔ امور حاضر یا ماضی کے امور کے بارے میں ہوتے ہیں۔ [2]
[1] یوسف 44:12۔ [2] تعبیر الرؤیا ابن قتیبہ، حاشیہ، صفحہ: 192۔